Skip to content
  • Home /
  • General information

اردو

کیا آپ کو ایک ٹی وی لائسنس درکار ہے؟

یوکے، چینل آئی لینڈ اور آئیل آف مین میں، اگر آپ ٹی وی (بشمول غیر ملکی سیٹلائٹ خدمات) پر دکھائے جانے والی خدماتِ ٹی وی پروگرام کو دیکھنے اور ریکارڈ کرنے کے لئے کوئی آلات استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو ایک ٹی وی لائسنس کی ضرورت ہوگی۔

اس میں مندرجہ ذیل کا استعمال شامل ہے:

  • ٹیلیویژن سیٹ
  • ڈیجیٹل بکس
  • DVD یا ویڈیو ریکارڈر
  • PC یا لیپ ٹاپ
  • موبائل فون

آپ کو فی گھرانہ ایک ٹی وی لائسنس درکار ہے، چاہے آپ مندرجہ بالا فہرست میں دی گئی اشیاء میں سے ایک سے زائد آلات استعمال کرتے ہوں۔

ایک رنگین ٹی وی کے لائسنس کی قیمت £145.50 سالانہ، اور ایک بلیک اینڈ وائٹ کی قیمت £49.00 سالانہ ہے۔

ارآمد لائسنس کے بغیر ٹی وی دیکھنا غیر قانونی ہے۔ اگر آپ ایک کارآمد لائسنس کے بغیر ٹی وی دیکھ رہے ہیں، تو آپ کو قانونی کارروائی اور£1,000 تک کے جرمانے کا خطرہ ہے۔

ٹی وی لائسنس کو خرید کرنے کے تمام مختلف طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔

زبان کے متعلق ایک نوٹ: برائے مہربانی نوٹ کریں کہ، اگر آپ اس ویب سائٹ پر کسی بھی ربط پر کلک کریں گے تو آپ کو انگریزی زبان کے مواد پر بھیج دیا جائے گا۔ اگر آپ ہماری ٹیلیفونی خدمت برائے ترجمہ کو استعمال کرنا چاہیں، تو برائے مہربانی 0300 790 6044 پر فون کریں اور آپ کسی سے اپنی زبان میں بات کر سکتے ہیں۔

اپنے ٹی وی لائسنس کے لئے ادائیگی کیسے کی جائے

ڈائریکٹ ڈیبٹ

اپنے لائسنس کے لئے ادائیگی کرنے کا آسان ترین طریقہ ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے ہے، جس سے آپ ماہانہ یا سہ ماہی اقساط کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں، یا آپ پورے سال کی فیس کو یک مشت ادا کر سکتے ہیں۔ آپ کے ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ایک مرتبہ ترتیب دیئے جانے کے بعد، آپ کے لائسنس کی تجدید ہر سال خود بخود ہو جاتی ہے، لہذا آپ کو کبھی بھی بغیر لائسنس ہونے کے بارے میں متفکر ہونا نہیں پڑے گا۔

آپ ایک ڈائریکٹ ڈیبٹ کو آن لائن یا 0300 790 6044 پر فون کرکے اپنے بینک کی تفصیلات دے کر ترتیب دے سکتے ہیں۔ (برائے مہربانی دھیان رکھیں کہ ڈائریکٹ ڈیبٹ کے لئے £1.25 کا ایک سہ ماہی پریمیم ادا کرنا ہوگا۔ برائے مہربانی اس بات کا دھیان بھی رکھیں کہ بعض بینک اور تعمیراتی سوسائٹیاں ڈائریکٹ ڈیبٹ کو قبول نہیں کرتیں، لہذا پہلے پڑتال ضرور کرلیں۔)

آسان نقد رقم داخل کرنا (TV Licensing Payment Card)

اپنے لائسنس کی قیمت کو تقسیم کرنے کا ایک اور طریقہ ہماری آسان نقد رقم داخل کرنے کی اسکیم (TV Licensing Payment Card scheme) کے ساتھ ہے، جس سے آپ کم سے کم £5.50 فی ہفتہ تک کی ہفتہ وار یا پندرہ روزہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور اس کو ترتیب دینے کے لئے، 0300 555 0286 پر فون کریں (فقط انگریزی)۔

آن لائن

آپ اپنے ٹی وی لائسنس کی ادائیگی اور انتظام آن لائن کر سکتے ہیں۔ چنانچہ آپ اپنا لائسنس اور ہم سے تمام دیگر خط و کتابت کے علاوہ آپ اپنا لائسنس ای میل کے ذریعے موصول کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ (ایسا کرنے کے لئے، یہ ضروری ہے کہ آپ کا ای میل کا پتہ فقط انگریزی زبان کے حروف پر مشتمل ہو۔)

آپ یا ایک ڈائریکٹ ڈیبٹ کو ترتیب دینے کے ذریعے - اپنے ٹی وی لائسنس کی ادائیگی یہاں پر کر سکتے ہیں۔

برائے مہربانی اپنی بینک کی تفصیلات کو اپنے پاس رکھیں اور ادائیگی کے فارم کو انگریزی میں مکمل کرنے کی خاطر تیار رہیں۔

ٹیلیفون

اگر آپ کے پاس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ جیسے ماسٹرو، ڈیلٹا، سولو، ویزا یا ماسٹر کارڈ ہیں، تو آپ اپنے ٹی وی لائسنس کے لئے فون پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اپنے کارڈ کی تفصیلات پاس رکھ کر فقط 0300 790 6044 پر فون کریں۔

اگر آپ ہماری ٹیلیفونی خدمت برائے ترجمہ کو استعمال کرنا چاہیں، تو برائے مہربانی0300 790 6044 پر فون کریں اور آپ کسی سے اپنی زبان میں بات کر سکتے ہیں۔

پے پوائنٹ مقامِ فروخت

آپ ایک ٹی وی لائسنس کو نقد یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خرید کرنے کے لئے کسی پے پوائنٹ مقامِ فروخت پرجا سکتے ہیں۔ خزانچی کو فقط اپنا نام، اور پتہ بتائیں۔

پورے یوکے میں 19,000 سے زائد پے پوائنٹ مقاماتِ فروخت ہیں، اور ان میں آپ کی مقامی دوکان، سپر مارکیٹ یا گیراج میں ایک کیش ڈیسک شامل ہو سکتا ہے۔ کئی پے پوائنٹ مقاماتِ فروخت ہفتہ کے سات دنوں میں، طویل اوقات تک کھلے ہوتے ہیں۔ آپ کو اپنا مقامی پے پوائنٹ مقامِ فروخت یہاں پر یا 0300 790 6137 پر فون کرنے سے مل سکتا ہے (فقط انگریزی میں)۔

ڈاک

آپ TV Licensing, Bristol BS98 1TL کو ایک چیک ارسال کر سکتے ہیں۔ برائے مہربانی اس کو مکمل لائسنس فیس کے لئے 'ٹی وی لائسنسگ' کو قابلِ ادائیگی بنائیں اور پشت پر اپنا نام، پتہ اور پوسٹ کوڈ تحریر کرنا یاد رکھیں۔ برائے مہربانی نقد رقم ارسال نہ کریں۔

بچت کارڈ برائے ٹی وی لائسنسگ (TV Licensing savings card)

آپ ایک بچت کارڈ برائے ٹی وی لائسنسگ (TV Licensing savings card)کے استعمال کے ذریعے اپنے ٹی وی لائسنس کی قیمت میں چھوٹی قابلِ انتظام رقوم کی بچت کر سکتے ہیں۔ اپنی بچت میں نقد یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے اضافہ کرنے کے لئے فقط اس کارڈ کو کسی پے پوائنٹ مقامِ فروخت پر لے جائیں۔ اگر آپ نے اپنے لائسنس کے قابل تجدید ہونے کے وقت اپنی مکمل لائسنس فیس کی بچت کی ہوگی، تو آپ کو خود بخود ایک نیا لائسنس بذریعہ ڈاک موصول ہو جائے گا۔

مزید جاننے اور ایک بچت کارڈ برائے ٹی وی لائسنسگ (TV Licensing savings card) کے لئے درخواست دینے کے لئے 0300 555 0281 پر فون کریں (فقط انگریزی)۔

مفید معلومات

کیا آپ نے حال ہی میں گھر تبدیل کیا ہے؟

اگر آپ نے حال ہی میں گھر تبدیل کیا ہے، تو آپ کو ہمیں بتانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آپ کے ٹی وی لائسنس کو آپ کے نئے پتے پر منتقل کر سکیں اور آپ درست طور پر لائسنس یافتہ رہیں۔ آپ آن لائن یا ہمیں 0844 800 6728 پر فون کرکے اپنی تفصیلات کو تازہ ترین کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کی عمر 74 سال ہے؟

اگر آپ کی عمر 74 سال ہے اور اپنے ٹی وی لائسنس کی اگلی دفعہ مدت ختم ہونے سے قبل آپ 75 سال کے ہو جائیں گے، تو آپ ایک قلیل مدت کا ٹی وی لائسنس خریدنے کے اہل ہیں۔ یہ آپ کی 75 ویں سالگرہ تک کے گھر کے پتے کا حامل ہوگا، جب آپ 75 سال سے زائد کے لئے مفت ٹی وی لائسنس کے اہل ہو جائیں گے۔ ایک قلیل مدتی ٹی وی لائسنس کے لئے، آپ کو فقط اپنے موجودہ لائسنس کی تاریخِ انتہا اور اپنی سالگرہ کے درمیان والے مہینوں کے لئے ادائیگی کرنی ہوگی۔ درخواست دینے کے لئے، برائے مہربانی اپنے نیشنل انشورینس نمبر کو پاس رکھ کر 0300 790 6044 پر فون کریں۔ (اگر آپ کی پنشن کی ادائیگی آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ہوتی ہے تو اس کے بارے میں آپ کو اپنی بینک کے کھاتے کی تفصیل کے ذریعے پتہ چل جائے گا)۔ اگر آپ کے پاس ایک نیشنل انشورینس نمبر نہیں ہے، تو برائے مہربانی پھر بھی ہمیں فون کریں اور ہم آپ کی تاریخِ پیدائش کے کسی اور ثبوت کا بندوبست کر لیں گے۔

کیا آپ کی عمر 75 سال یا اس سے زائد ہے؟

اگر آپ کی عمر 75 سال یا اس سے زائد ہے، تو آپ اپنے گھر کے پتے کے لئے ایک 75 سال سے زائد کے مفت ٹی وی لائسنس کے لئے اہل ہیں، چاہے آپ چھوٹے رشتہ داروں یا دوستوں کے ساتھ رہتے ہوں۔ اگر آپ کے پاس ایک قلیل مدتی ٹی وی لائسنس ہے تو جب آپ 75 سال کے ہو جائیں گے تو آپ کو خود بخود اپنا 75 سال سے زائد والا مفت ٹی وی لائسنس موصول ہو جائے گا۔ اگر نہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے نیشنل انشورینس نمبر کو پاس رکھ کر 0300 790 6044 پر فون کرکے ایک لائسنس کے لئے درخواست دیں۔ (اگر آپ کی پنشن کی ادائیگی آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ہوتی ہے تو اس کے بارے میں آپ کو اپنی بینک کے کھاتے کی تفصیل کے ذریعے پتہ چل جائے گا)۔ اگر آپ کے پاس ایک نیشنل انشورینس نمبر نہیں ہے، تو برائے مہربانی پھر بھی ہمیں فون کریں اور ہم آپ کی تاریخِ پیدائش کے کسی اور ثبوت کا بندوبست کر لیں گے۔

کیا آپ نابینا ہیں یا آپ کی بینائی میں شدید نقص ہے؟

اگر آپ یا کوئی اور جس کے ساتھ آپ رہتے ہیں نابینا ہے یا اس کی بینائی میں شدید نقص ہے، تو آپ کو اپنے ٹی وی لائسنس کی قیمت میں 50% رعایت حاصل ہوگی۔

اس رعایت کے حق کو طلب کرنے کے لئے، آپ کو اپنے نابینا پن کے اندراج کی دستاویز کی فوٹو کاپی یا اپنے ماہر بصریات سے ایک سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا جس میں درج ہو کہ آپ نابینا ہیں یا آپ کی بینائی میں شدید نقص ہے۔ برائے مہربانی اس فوٹو کاپی کو اپنے ٹی وی لائسنس نمبر، فون نمبر اور چیک کی ادائیگی کے ساتھ ٹی وی لائسنسگ رعایت گروپ برائے نابینا (TV Licensing Blind Concession Group) کو Bristol BS98 1TL کے پتے پر ارسال کردیں۔

اگر آپ کے پتے کے لئےموجودہ لائسنس کا حامل وہ شخص نہیں ہے جو نابینا ہے یا جس کی بینائی میں شدید نقص ہے، تو پہلے آپ کو لائسنس ان کے نام پر منتقل کروانے کی ضرورت ہے۔ جس کا انتظام آپ کے 0300 790 6044 پر فون کرنے پر ہم کر سکتے ہیں۔

کیا آپ ٹی وی استعمال نہیں کرتے؟

اگر آپ ٹی وی استعمال نہیں کرتے، تو آپ کو ایک ٹی وی لائسنس درکار نہیں ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ ہمیں اطلاع کر دیں تا کہ ہم اپنے ریکارڈ کو تازہ ترین کر لیں۔ برائے مہربانی ہمیں 0300 790 6044 پر فون کریں یا TV Licensing, Bristol BS98 1TL کے پتے پر اس بیان کے ساتھ تحریر کریں کہ آپ ٹی وی استعمال نہیں کرتے۔ ایک افسر برائے نفاذ صورتِ حال کی تصدیق کے لئے مناسب وقت میں آپ سے ملاقات کرے گا۔

کیا آپ چینل آئی لینڈز یا آئیل آف مین میں رہتے ہیں؟

برائے مہربانی نوٹ کریں کہ چینل آئی لینڈز اور آئیل آف مین میں علیحدہ شرائط کا اطلاق ہوتا ہے۔

  • چینل آئی لینڈز اور آئیل آف مین میں آپ اپنے ٹی وی لائسنس کے لئے ڈاک خانے میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔ (مین لینڈ یوکے میں، آپ اب اپنے لائسنس کے لئے ڈاک خانے میں ادائیگی نہیں کر سکتے)۔
  • چینل آئی لینڈز یا آئیل آف مین میں کوئی آسان نقد رقم داخل کرنے کی اسکیم (TV Licensing Payment Card نہیں ہے)۔
  • جرسی، گوئرینسی اور سارک میں، آپ اپنے لائسنس کی ادائیگی سہ ماہی ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے نہیں کر سکتے (فقط بذریعہ ماہانہ یا سالانہ ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے)۔ آئیل آف مین میں، آپ ماہانہ، سہ ماہی یا سالانہ ڈائر یکٹ ڈیبٹ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔
  • گوئرینسی اور آئیل آف مین میں اگر آپ کی عمر 75 سال یا اس سے زائد ہے تو آپ ایک 75 سال سے زائد کے مفت ٹی وی لائسنس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ برائے مہربانی DHSS سے رابطہ کریں۔
  • گوئرینسی میں اگر آپ کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور آپ ریاستی فوائد موصول کرتے ہیں تو آپ ایک 65 سال سے زائد کے مفت ٹی وی لائسنس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ برائے مہربانی DHSS سے رابطہ کریں۔
  • جرسی میں اگر آپ کی عمر 75 سال یا اس سے زائد ہے اور آپ کی آمدنی کم ہے تو آپ ایک 75 سال سے زائد کے مفت ٹی وی لائسنس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ برائے مہربانی جرسی کے محکمہ سماجی تحفظ (Jersey Social Security Department) کو 445505 پر فون کریں۔
  • سارک میں، 74 سال کی عمر والوں کے لئے کوئی 75 سال سے زائد کا مفت ٹی وی لائسنس یا قلیل مدتی ٹی وی لائسنس نہیں ہے۔

آپ کو مزید تفصیلات یہاں پر مل سکتی ہیں، یا اگر آپ کسی سے اپنی زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں، تو 0300 790 6044 پر فون کریں۔

برائے مہربانی نوٹ کریں:

  • جب آپ ہمیں فون کریں یا تحریر کریں، تو اگر آپ کے پاس ٹی وی لائسنس موجود ہو تو اس کے نمبر کا حوالہ دینا یاد رکھیں۔
  • کوالٹی کنٹرول کے ایک اقدام کے طور پر، اپنے گا ہکوں کی خدمات کے معیار میں مسلسل بہتری لانے کو یقینی بنانے کی خاطر، تربیتی مقاصد کے لئے، ٹی وی لائسنسگ کو یا وہاں سے کی جانے والی ٹیلیفون کالوں کی نگرانی کی جا سکتی ہے یا انہیں ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
  • فراہم کردہ ذاتی معلومات کو فقط ٹی وی لائسنسنگ اتھارٹی (BBC) اور اس کے فراہم کنندگانِ خدمت کے ذریعے ٹی وی لائسنسنگ کے نظام کو چلانے کے لئے استعمال کیا جائے گا، بشمول لائسنس جاری کرنا، فیس جاری کرنا اور نفاذ۔ اس کو آپ کی پیشگی رضامندی حاصل کئے بغیر ٹی وی لائسنسگ سے باہر کسی کو نہیں دیا جائے گا، تا وقتیکہ ہم بذریعہ قانون ایسا کرنے کے لئے مجبور نہ ہوں، یا ہمیں اس کی اجازت نہ دی گئی ہو۔ تحفظِ ڈ یٹا سے متعلق استفسارات مینیجر تحفظِ ڈیٹا (The Data Protection Manager)، TV Licensing, Bristol BS98 1TL سے کئے جا سکتے ہیں۔

شرائط معاہدہ

تعریفات

آپ سے مراد ہے وہ شخص جس کا نام لائسنس پر دیا گیا ہے۔
ٹی وی کا سامان سے مراد ٹیلی ویژن وصول کرنے والا سامان ہے۔

ٹی وی لائسنس کیو ں درکار ہے؟

  • جب ٹی وی پروگرام ٹیلی ویژن پر نشر ہو رہے ہوں تو انہیں دیکھنے یا ریکارڈ کرنے کی غرض سے ٹی وی کا سامان جیسے ٹی وی سیٹ، ڈِجیٹل باکس، وڈیو یا ڈی وی ڈی ریکارڈر، کمپیوٹر یا موبائل فون استعمال کرنے کے لئے۔

آپ کے لائسنس کے تحت کیا کرنے کی اجازت ہے؟

لائسنس کے تحت ٹی وی کا سامان لگانے اور استعمال کی اجازت ہے

  • کسسی بھی شخص کو لائسنس یافتہ پریمیزز (مقامات) پر۔
  • گاڑی، کشتی یا کیراوان میں مندرجہ ذیل کسی بھی شخص کو:
  • آپ یا کوئی اور شخص جو لائسنس یافتہ جگہ پر عام طور پر آپ کے ساتھ رہتا ہے (بشرطیکہ ٹی وی کا سامان دورہ نہ کرنے والے کیراوان میں اور لائسنس یافتہ جگہ پر ایک ہی وقت میں استعمال نہیں ہورہا۔
  • کوئی بھی شخص جو عام طور پر اس لائسنس یافتہ جگہ پر کام کرتا ہے (بشرطیکہ گاڑی، کشتی یا کیراوان کاروباری مقصد کے لئے استعمال ہو رہا ہے)۔
  • کسی بھی جگہ اندرونی بیٹریوں سے چلنے والے ٹی وی کا سامان استعمال کرنا:
  • آپ کا اور کسی بھی ایسے شخص کا جو لائسنس یافتہ جگہ پر عام طور پر آپ کے ساتھ رہتا ہے۔

آپ کے لائسنس کے تحت کون چیزیں نہیں آتیں؟

  • آپ کے پریمیزز کے وہ حصے جو بلاشرکت غیرے دوسروں کے قبضے میں ہیں، جیسے کرایہ دار، لاجر، پے انگ گیسٹ۔
  • پریمیزز کے سیلف کنٹینڈ یونٹ۔
  • آپ کے پریمیزز کے وہ حصے جو کنٹریکٹ یا کسی اور بندوبست کے تحت دوسروں کے قبضے میں ہیں (ماسوائے پرائیویٹ رہائش گاہ کے حصے)۔
  • بلیک اینڈ وائٹ لائسنس، کلر ٹی وی کا سامان لگانے یا اس کا استعمال کرنے کے لئے مؤثر نہیں ہے ماسوائے ایسی صورت کے کہ جہاں ڈجیٹل باکس بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کے ساتھ لگا ہے یا استعمال ہوتا ہے، بشرطیکہ ڈجیٹل باکس ٹیلی ویژن پروگارم ریکارڈ کرنے کے لئے وضع نہیں کیا گیا۔

آپ کے لائسنس کی شرائط

  • لائسنس فیس کا ادا کرنا ضروری ہے۔
  • لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے یا کالعدم کیا جا سکتا ہے یا اس کی شرائط میں ترمیم کی جا سکتی ہے ایک نوٹس کے ذریعے جو آپ کو بھیجا جائے گا یا ایک عام نوٹس کے ذریعے جو بی بی سی کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا اور، اگر بی بی سی مناسب سمجھے تو، دوسرے قومی سطح کے مواصلات کے ذریعے۔
  • ہمارے افسر کسی بھی وقت لائسنس یافتہ جگہ پر جا سکتے ہیں اور اپنے ریکارڈز کی تصدیق کر سکتے ہیں اور ٹی وی کے سامان کا معائنہ کر سکتے ہیں، لیکن آپ کے لئے انہیں اپنے گھر میں داخل ہونے کی اجازت دینا ضروری نہیں۔
  • آپ پر لازم ہے کہ اپنے ٹی وی کے سامان کے ذریعے کسی دوسرے ریڈیو یا ٹیلی ویژن کی ریسیپشن میں غیرضروری خلل نہ پیدا کریں۔
  • آپ کا لائسنس دی کمیونی کیشنز ایکٹ 2003 میں دیئے گئے اختیارات کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔